ٹانک میں مردم شماری بخیر وخوبی انجام پذیر ہوگئی ،ڈپٹی کمشنر

ٹانک میں مردم شماری بخیر وخوبی انجام پذیر ہوگئی ،ڈپٹی کمشنر

ٹانک (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان مروت نے کہاہے کہ ضلع بھر میں مردم شماری احسن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے جو پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی انتھک کاؤشوں کی بدولت ممکن ہوئی جسمیں عوام نے فرض شناس شہری کا ثبوت دیتے ہوئے درست معلومات فراہم کرکے مردم شماری ٹیموں سے بھر پور تعاون کیاعوامی تعاون کے بغیر مردم شماری پایہ تکمیل تک پہنچنا ناممکن تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج ، پولیس اور سول محکمہ جات کے اہلکاروں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیاتقریب میں پاک فوج کے میجر عدنا ن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ خان ، اسسٹنٹ کمشنر خالقداد وزیر ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم ، انچارج شماریات عنایت اللہ خان نیازی ، ڈی ایس پی عمر داز بلوچ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجودتھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ حالیہ مردم شماری ٹانک کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ ترقیاتی بجٹ علاقہ میں ابادی کے تناسب سے تقسیم کیا جاتاہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر