ڈیرہ ،دیرینہ تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ،3 زخمی

ڈیرہ ،دیرینہ تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ،3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پنیالہ چونگی پر سابقہ لڑائی جھگڑ اکے تنازعے پر دو گروپوں میں ڈنڈوں ،درانتی سے لڑائی چھڑ گئی ،ہوائی فائرنگ ،تین افراد زخمی جبکہ چھڑانے کیلئے آنیوالے اے ایس ایچ او سمیت دو کانسٹیبلان بھی زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں پنیالہ چونگی پر دو گروپوں میں ڈنڈوں اور درانتی وغیرہ سے لڑائی چھڑ گئی جس سے ایک گروپ کے فیرو زحسین ولد اسلم ،کالو ولد خادم حسین اور رستم ولد مرید زخمی ہوگئے اس دوران دوسری پارٹی نے زخمی افراد کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی واقعہ کی اطلاع پر اے ایس ایچ فضل حسین اور کانسٹیبلان عبد الرحیم اور نواب علی موقع پر پہنچ گئے تاہم دونوں گروپوں کو چھڑانے کے دوران یہ تینوں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے پہاڑ پور پولیس نے زخمی فیروز حسین کی رپورٹ پر علی رضا ولد مختیار ،آصف ولد رستم سمیت اٹھارہ افراد سکنائے وانڈہ ترکانی کے خلاف 506/337A(2)-148-149پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔