نوشہرہ میں نوجوان نے والدہ سے تکرار کے بعد خود کو آگ لگا دی
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں میں والدہ سے جھگڑا کرنے پر نوجوان نے اپنے آپ پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگادیا نوجوان کو تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچادیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق عرفان اللہ ولد سراج سکنہ الہ یار خیل نوشہرہ کلاں نے گھر میں کسی بات پر اپنی والدہ سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنے گھر میں اپنے آپ پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئے جن کو فوری طورپر مقامی لوگوں نے حیات میڈیکل کمپلیکس پہنچادیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے نوجوان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
