نوشہرہ میں اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،4 گرفتار

نوشہرہ میں اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے نوشہرہ کینٹ میں ملاوٹ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے چار دودھ فروشوں کو جیل بجھوا دیا دودھ میں ملاوٹ اور کیمیکل استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی ملاوٹ کرنے والے دودھ فروشوں کو بھاری جرمانوں کے علاوہ جیل بھی بجھوادیاجائے گا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر زیشان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمدزاہد نے بمعہ پولیس نفری نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں جن میں عزیز بھٹی روڈ، موتی بازار، کیولری روڈ اور دیگر بازاروں میں جدید ترین مشینری کے ذریعے دودھ میں پانی اور کیمیکل کی آمیزش کرنے والے دکانداروں کو موقع پر دھر لیا اور مشینری کے ذریعے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پایاگیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے انتخاب دودھ فروش، آصف دودھ فروش اور دیگر کو بھاری جرمانہ کرکے ان کے خلاف پرچہ درج کرلیاگیا۔