مدینہ منورہ :زائرین کو جنت البقیع سمیت متبرک مقامات تک لیجانے والی بس کا آزمائشی سفر مکمل

مدینہ منورہ :زائرین کو جنت البقیع سمیت متبرک مقامات تک لیجانے والی بس کا ...
مدینہ منورہ :زائرین کو جنت البقیع سمیت متبرک مقامات تک لیجانے والی بس کا آزمائشی سفر مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مدینہ منورہ میں اہم مقامات کے درمیان ”سیاحتی بس“ کے نام سے بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کے ذریعے زائرین کو مدینہ منورہ کے11 مقامات تک لے جایا جائے گا۔ان میں جنت البقیع قبرستان ، جبل احد ، مسجد قبلتین ، سلطانہ روڈ اور تجارتی مراکز اور دوسرے مقامات شامل ہیں۔

”العربیہ“ کے مطابق مدینہ منورہ میں سیاحتی بس کے نام سے ڈبل ڈیکر بس نے آزمائشی سفر مکمل کر لیا جس کے بعد جلد ان بسوں کو باقاعدہ طور پر چلایا جائے گا ۔مدینہ منورہ کے ادارہ ترقیات نے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

مزید پڑھیں ، برطانوی پارلیمانی انتخابات کے نتائج جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

ادارے کے ترجمان فہد البیتی نے بتایا ہے کہ ان بسوں میں خصوصی افراد کے بیٹھنے کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈبل ڈیکر بس کے سفر کا آغاز مسجد نبویﷺ سے ہو گا۔اس کے ذریعے زائرین کو مدینہ منورہ کے11 مقامات تک باری باری لے جایا جائے گا۔ان میں جنت البقیع قبرستان ، جبل احد ، مسجد قبلتین ، سلطانہ روڈ اور تجارتی مراکز اور دوسرے مقامات شامل ہیں۔
البیتی نے مزید بتایا ہے کہ کافی غور وخوض کے بعد ڈبل ڈیکر بس کے کرائے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ ہرکوئی اس کا ٹکٹ خرید کرکے تاریخی مقامات کے سفر سے لذت اندوز ہوسکے۔ دنیا بھر سے زائرین مدینہ منورہ آتے ہیں۔اس لیے دنیا کی آٹھ زبانوں میں ان کی رہ نمائی کے لیے گائیڈ بھی ان ڈبل ڈیکر بسوں پر سفر میں ان کے ساتھ ہوں گے۔
اس منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں پانچ بسیں چلائی جائیں گی اور اس کے بعد ان کی تعداد بڑھا کر پندرہ کردی جائے گی۔یہ بسیں روزانہ چودہ گھنٹے تک چلا کریں گے۔