بھارت سے عبرتناک شکست پر پاکستانی خاتون میدان میں آگئی، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو ایسا پیغام دیدیا کہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

بھارت سے عبرتناک شکست پر پاکستانی خاتون میدان میں آگئی، کھلاڑیوں اور ...
بھارت سے عبرتناک شکست پر پاکستانی خاتون میدان میں آگئی، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو ایسا پیغام دیدیا کہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے بدترین شکست نے شائقین کرکٹ کو آگ بگولہ کر دیا ، ایک خاتون نے کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ نہیں ہمارے کھلاڑیوں کو کون بھیجتا ہے ، جو بھیجتا ہے ان کو بھی شرم آنی چاہیے۔ ”میرا کرکٹ والوں کو پیغام ہے کہ ہماری اتنی بے عزتی نہ کرائیں جتنی کروا رہے ہیں “۔

اے آروائے نیوز کے مطابق بھارت سے ہارنے کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناراض خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی جن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو جہاں بھیجتے ہیں یہ وہی سے ہار کے آجاتے ہیں اور انڈیا سے تو ہمیشہ ہار تے ہیں ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ قومی ٹیم کی ہار کے بعد ہماری بھی بے عزتی ہوتی ہے ، یہ ہماری بے عزتی کرانے کیلئے میدان میں اترتے ہیں ۔”بے عزتی کرا کے اور اپنی ناکیں کٹوا کر آجاتے ہیں ۔

خاتون کے بیان کی ویڈیو بھی دیکھیں۔

مزید :

کھیل -