آج لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اور کشمیر سمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اور کشمیر سمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے: ...
آج لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اور کشمیر سمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور،بنوں، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ،فیصل آباد ، ملتان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅںاورآندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور، سکھر، ہزارہ، سبی، قلات، کوئٹہ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش سبی میں42، خضدار25، بارکھان01، بہاولپور (ائیررپورٹ27، سٹی05)، مری 02،مظفرآباد17 راولاکوٹ،01، پاراچنار09، بالاکوٹ03، جیکب آباد06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین، دادو اور پڈعیدن میں43 ، شہید بینظیرآباد،تربت، لاڑکانہ، منجوداڑو میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24اور زیادہ سے زیادہ 37،اسلام آباد 23اور37،کراچی 29اور37،پشاور میں 25اور زیادہ سے زیادہ 38،کوئٹہ میں 21اور34،گلگت میں 12اور35جبکہ چترال میں کم سے کم 14اورزیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات