شیخ رشید کیساتھ جھگڑا کرنے والا ملک نور اعوان تھانہ سیکرٹریٹ میں پروٹوکول کے مزے لوٹتا رہا

شیخ رشید کیساتھ جھگڑا کرنے والا ملک نور اعوان تھانہ سیکرٹریٹ میں پروٹوکول کے ...
شیخ رشید کیساتھ جھگڑا کرنے والا ملک نور اعوان تھانہ سیکرٹریٹ میں پروٹوکول کے مزے لوٹتا رہا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیساتھ جھگڑا کرنے والا ملک نور اعوان سلاخوں کے پیچھے ہونے کے بجائے اس ایچ او کے کمرے میں پروٹوکول کے مزے لوٹتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شیخ رشید سے جھگڑا کرنے والا ملک نور اعوان کون ہے؟ حیران کن حقیقت سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ملک نور اعوان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملزم نے گزشتہ رات تو تھانے میں گزاری مگر وہ سلاخوں کے پیچھے ہونے کے بجائے پروٹوکول کے مزے لوٹتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق نور اعوان کے مہمان بھی اسے ملنے آتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ملک نور نے مجھ پر حملے کو کوشش کی ، جان بچا کر اسمبلی داخل ہوا “،شیخ رشید نے ملک نور کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

واضح رہے کہ شیخ رشید نے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ سب کچھ لیگی رہنماﺅں کے کہنے پر کیا جا رہا ہے جبکہ بعد ازاں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس کا تعلق مسلم لیگ (ن) کے جاپان چیپٹر کا صدر ہے۔

مزید : قومی