قطر اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کروانے کے لیے بڑا اسلامی ملک میدان میں آگیا ، اس کے سربراہ ہنگامی طور پر قطر پہنچ گئے

قطر اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کروانے کے لیے بڑا اسلامی ملک میدان میں آگیا ...
قطر اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کروانے کے لیے بڑا اسلامی ملک میدان میں آگیا ، اس کے سربراہ ہنگامی طور پر قطر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو حل کرانے کیلئے کویت میدان میں آگیا ۔ 

قطر میڈیا کے مطابق کویت نے قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے مصالحتی کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس مقصد کیلئے کویت کے سربراہ شیخ صباح الحمد الصباح قطر پہنچ گئے ہیں ۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کویت کے سربراہ کیساتھ بات چیت کی ہے کہ کس طرح سعودی عرب سمیت دیگر ریاستوں کیساتھ تعلقات کو بحال کیا جا سکتا ہے۔مگر دو روز قبل قطر پر دہشتگردی کی حمایت کا الزا م لگا کر سفارتی تعلقات ختم کرنے والے چار عرب ممالک نے قطر کیساتھ مبینہ روابط پر درجنوں افراد کو دہشتگرد قرار دے رکھا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافے اور خطے کے استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔
سعودی نیوز ایجنسی پر چلنے والے ایک بیان میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ان دہشتگردوں میںاخوان المسلیمین کے روحانی پیشوا یوسف القراداوی سمیت 59افراد شامل ہیں ۔
بی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ماسکو میں سفیر عمر سیف گوباش نے کہا ہے کہ تنازع کا خاتمہ صرف اسی صورت ہو سکتا ہے اگر قطر اخوان المسلیمین اور حماس کے دہشگردوں کو پناہ دینا بند کر دے ۔

مزید :

عرب دنیا -