”آپ کو سب سے زیادہ خطرناک باﺅلر کون سا لگا ؟“ دھونی نے پاکستانی کا نام لے کر بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں، کس کا نام لیا؟ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے پھول جائے گا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر میں جس باﺅلر کا سامنا کرتے ہوئے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سری لنکا نے کی بھارتی باولرز کی دل کھول کر دھلائی،صرف تین وکٹوں کے نقصان پر میچ کیا اپنے نام
دھونی نے صرف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹیسٹ میچوں میں شعیب اختر کا سامنا کیا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے راولپنڈی ایکسپریس کو بریٹ لی، ڈیل سٹین اور سٹورٹ براڈ جیسے باﺅلرز پر ترجیح دی ہے۔
ان کا کہنا ہے ” میری تکنیک کافی محدود ہے اس لئے مجھے تمام فاسٹ باﺅلرز کافی مشکل لگتے ہیں اور ان کا سامنا کرنا بہت ہی مشکل رہا ہے۔ لیکن اب بھی مجھے کسی ایک باﺅلر کا انتخاب کرنا ہے تو میں شعیب اختر کو چنوں گا۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چمیئنز ٹرافی، بھارت کو عبرتناک شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ہوا آسان،بس سری لنکا کو دینا ہو گی شکست
انہوں نے کہا کہ ” شعیب اختر چست تھے، تیز تھے، وہ یارکر کرا سکتے تھے اور باﺅنسر مار سکتے تھے اور بلے باز کو بیمر کی تو کبھی توقع ہی نہیں ہوتی تھی۔ ان کے بارے میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی تھی اور ان کے خلاف کھیلنے میں مزہ بھی آتا تھا۔“
