والدہ کی تربیت نے روزوں کی طرف راغب کیا: شاہدہ منی

والدہ کی تربیت نے روزوں کی طرف راغب کیا: شاہدہ منی
والدہ کی تربیت نے روزوں کی طرف راغب کیا: شاہدہ منی

  


لاہور(ویب ڈیسک)پرائیڈآف پرفارمنس معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ میں گیارہ ماہ تک ماہ صیام کاانتظارکرتی ہوں ، روزے رکھنے کی عادت پچپن سے ہے۔ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ میں نے چاربرس کی عمرمیں پہلی بارروزہ رکھااورمیرے گھروالوں کی خوشی دیدنی تھی جس کی بدولت میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی۔خاص طورپرمیری والدہ کی شفقت اورتربیت نے مجھے روزوں کی طرف راغب کیا۔

مجھ پرخداکی خاص عنایت ہے کہ میں آج تک پابندی کے ساتھ روزے رکھتی ہوں اورشوبزسرگرمیوں کومکمل طورپرمعطل کردیتی ہوں۔انکاکہناتھا ماہ مبارک میں اپنے اردگرد بسنے والے غریبوں کاخاص خیال رکھناچاہیے اوررمضان المبارک کیساتھ ساتھ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے۔انہوں نے بتایا ماہ رمضان میں میری ریلیزہونیوالی نعت کوسوشل میڈیاپربہت پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید : تفریح