پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مستقل رکن بن گیا

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مستقل رکن بن گیا
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مستقل رکن بن گیا

  


آستانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مستقل رکن بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سترھویں سربراہی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اس دن کو پاکستان کیلئے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سے پاکستان مکمل رکن کی حیثیت سے تنظیم میں شامل ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایس سی او میں شمولیت پر اور سربراہ اجلاس کی میزبانی پر قازقستان کے صدر اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، مستقل رکنیت کیلئے ایس سی او کے رکن ممالک کی حمایت کا مشکور ہوں، ایس سی او کے رکن ممالک سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے، اور مل کر آگے بڑھنا ہو گا، خطے میں تباہ کرنے والے اقدامات نہیں کرنے ہیں، ہمیں خود کو بین الاقوامی صورتحال کے مطابق ڈالنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں امن او امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ہم نے اپنے ملک میں معیشت کا رخ بدل دیا ہے ، پاکستان دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، ایس ای او ممبر کی حیثیت سے امن کا عزم کرتے ہیں۔

مزید : قومی