”اس پاکستانی لڑکی نے ویرات کوہلی کو ناکارہ کر دیا ہے کیونکہ جب سے۔۔۔“ بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا، کون سی پاکستانی لڑکی ہے؟ آپ بھی جانئے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 0 پر آﺅٹ ہوئے تو بھارتیوں نے اس کا ملبہ ایک پاکستانی لڑکی پر گرا دیا اور کہا ہے اس کی وجہ سے ویرات کوہلی کی کارکردگی خراب ہو گئی ہے۔
”آپ کو سب سے زیادہ خطرناک باﺅلر کون سا لگا ؟“ دھونی نے پاکستانی کا نام لے کر بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں، کس کا نام لیا؟ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے پھول جائے گا
کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کھائی تھی تاہم سری لنکا کے خلاف وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے اور اس کا قصور وار کسی اور کو نہیں بلکہ پاکستانی خاتون صحافی زینب عباس کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ بھارتی مداحوں اور میڈیا کے مطابق جب سے زینب عباس نے ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لی ہے تب سے ان کی کارکردگی خراب ہو گئی ہے اور اس کے ثبوت کے طور پر وہ اے بی ڈویلیئرز کی مثال پیش کرتے ہیں جو پاکستان کے خلاف میچ میں اپنے کیرئیر کے دوران پہلی مرتبہ گولڈن ڈک پر آﺅٹ ہوئے اور میچ سے پہلے زینب عباس نے ان کیساتھ بھی سیلفی بنائی تھی۔
ٹوئٹر صارفین نے زینب عباس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھارتی کھلاڑیوں سے دور رہنے کا بھی کہہ دیا۔
ٹوئٹر صارف ہیمنت نے لکھا ”زینب کی سیلفی کا دشنام پھر چل گیا۔۔۔ اب کوہلی صفر پر آﺅٹ ہو گیا، کل ڈی ویلیئرز ہوا تھا۔“
The curse of the @ZAbbasOfficial selfie strikes again...Kohli goes for a duck now..Devilliers yesterday ???? ???? #INDvSL #CT17
— Hemant (@hemantbuch) June 8, 2017
ایک اور صارف نیل نے لکھا ”اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ زینب عباس تمام آئی سی سی ایونٹس میں بھارتی کھلاڑیوں سے دور رہے، ہم ایک پٹیشن لا رہے ہیں۔“
Starting a petition to ensure @ZAbbasOfficial stays away from all the other Indian batsmen during ICC events.
— Neel (@vanillawallah) June 8, 2017
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 322 رنز جوڑے اور شیکھر دھون نے اپنے کیرئیر کی دسویں سنچری سکور کی مگر وہ کسی کام نہ آئی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی صفر پر آﺅٹ ہوئے اور آخری مرتبہ وہ 2014ءمیں انگلینڈ کے خلاف کارڈیف میں گولڈن ڈک پر آﺅٹ ہوئے تھے۔
