ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

  


آسٹرالوجر،علی زنجانی

برج حمل

09جون جمعہ۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ شراکتی کام میں سرمایہ لگا سکیں گے۔ جذبات پر قابو رکھیں۔ گھریلو امور میں احتیاط برتیں۔رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ مالی امور میں احتیاط برتیں۔

برج ثور

09جون جمعہ۔ اہم امور میں محتاط رہیں۔ نئے مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ آپ کا رجحان اپنے کام کی طرف ہو گا۔ اہل خانہ پر خرچ کر سکیں گے۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔

برج جوزا

09جون جمعہ۔ کاروبار اور ملازمت میں کامیابی کا امکان ہے۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سیں گے۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ فریقین کے مابین تعاون ہو گا۔

برج سرطان

09جون جمعہ۔ اچھی خبریں موصول ہوں گی۔ خود اعتمادی سے کیا جانے والا ہر کام کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ ترقی و کامیابی مقدر بنے گی۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔

برج اسد

09جون جمعہ۔ آپ کی طبیعت میں سستی اور کاہلی چھائی رہے گی۔ کوئی مسئلہ پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔ آپ کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئیگی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی نہ کریں۔

برج سنبلہ

09جون جمعہ۔ کوئی بری خبر ملنے کا اندیشہ ہے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو کسی تقریب میں شرکت کرنی پڑے گی۔ دوسروں کی باتوں اور تنقید پر کان نہ دھریں۔ دفتری امور میں مصروف رہیں گے۔

برج میزان

09جون جمعہ۔ مالی امور میں محتاط رہیں۔ وراثتی امور توجہ طلب اور ملازمتی امور بھی اہمیت کے حامل رہیں گے۔ مشاورت کی ضرورت ہے۔ تعلیم شعبہ سے منسلک افراد کے لیے یہ وقت خاصی اہمیت کا حامل رہے گا۔

برج عقرب

09جون جمعہ۔ آپ اپنے کسی دشمن سے محتاط رہیں۔ دوران گفتگو تحمل مزاجی سے کام لیں۔ آپ گھریلو، ملازمت اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ آپ ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔

برج قوس

09جون جمعہ۔ صحت کے معاملات میں احتیاط برتیں۔ انعامی اسکیموں سے فائدہ ممکن ہے۔ مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ اولاد سے متعلق امور خاص توجہ کے مستحق ہوں گے۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی رہے گی۔

برج جدی

09جون جمعہ۔ کسی دوست کی طرف سے مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔ صحت ملازمت، سفر اور تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ سنجیدگی اور خوشی کا عنصر رہے گا۔

برج دلو

09جون جمعہ۔ کاروباری میدان میں اپنی پوزیشن بنانے کیلئے محنت درکار ہو گی۔ کسی دیرینہ خواب کے پورا ہونے کا امکان ہے۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں مصروف رہیں گے۔ ماتحت عملہ کا تعاون حاصل ہو گا۔

برج حوت

09جون جمعہ۔ مالی آمدن میں منافع کا رجحان ہو گا۔ بڑھتے ہوئے اخراجات پر کنٹرول ضروری ہے۔ کسی لمبے سفر سے اجتناب کریں۔ آپ کا غیر محتاط رویہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید : لائف سٹائل