”ساﺅتھ افریقہ کے خلاف میچ جتوانے کے لیے بہت بہت شکریہ “سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے کس لڑکی کا شکریہ ادا رکرنا شروع کر دیا ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

”ساﺅتھ افریقہ کے خلاف میچ جتوانے کے لیے بہت بہت شکریہ “سوشل میڈیا پر ...
”ساﺅتھ افریقہ کے خلاف میچ جتوانے کے لیے بہت بہت شکریہ “سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے کس لڑکی کا شکریہ ادا رکرنا شروع کر دیا ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران جنوبی افریقہ سے فتح کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افریقی کپتان اے بی ڈوویلیرز کو پاکستانی بالرز کیساتھ نرمی برتنے کا کہنے والی سپورٹس تجزیہ نگار زینب عباس کا شکریہ ادا کرنا شروع کر دیا ۔ 

”پڑھ لو “ کے مطابق سپورٹس تجزیہ نگار اور ٹی وی پریزنٹر نے جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈو ویلیرز کیساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پرانہوں نے لکھا ہے کہ انہوںنے ڈویلیرز کو ہماری ٹیم کیخلاف نرمی برتنے کا کہا ہے ۔ حیران کن طور پر جنوبی افریقہ کی کپتان پاکستان کے خلاف میچ میں بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد پاکستانیوں نے زینب عباس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔

زینب عباس نے اے بی ڈویلیرز کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ بھی اپنی ایک دوسری تصویر شیئر کی ہے اور حیران کن طور پر کوہلی بھی گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف میچ میں بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے ۔

پاکستانی ٹیم کو جتوانے میں زینب عباس کو اہم کردار سمجھنےوالے سوشل میڈیا صارف معیز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ڈویلیرز بہت شریف انسان ہیں جنہوں نے آپ کی بات کو سنا اور اس پر عمل بھی کیا۔ 

ایک صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ زینب عباس کی سیلفی نے اپنا کام کر دکھایا ، ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیرز بغیر کسی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے ۔

نوید ندیم نے زینب عباس سے اگلی سیلفی انجیلو میتھو کے ساتھ لینے کی التجا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے قبل یہ کام ضرور کرنا چاہیے۔

نیل نامی بھارتی شہری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک پٹیشن کا آغاز کریگا تاکہ یقینی بنا سکے کہ زینب عباس چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی بلے بازوں سے دور رہے ۔

مزید : کھیل