بھارتی بیٹنگ کے دوران باﺅنڈری پر کھڑے فیلڈر کیساتھ بھارتیوں کا شرمناک سلوک کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا، میچ کے بعد آئی سی سی وہی تصویر ایک ایسے پیغام کیساتھ شیئر کر دی کہ بھارتیوں کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچا، دیکھ کر آپ کو آئی سی سی سے ”پیار“ ہو جائے گا

بھارتی بیٹنگ کے دوران باﺅنڈری پر کھڑے فیلڈر کیساتھ بھارتیوں کا شرمناک سلوک ...
بھارتی بیٹنگ کے دوران باﺅنڈری پر کھڑے فیلڈر کیساتھ بھارتیوں کا شرمناک سلوک کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا، میچ کے بعد آئی سی سی وہی تصویر ایک ایسے پیغام کیساتھ شیئر کر دی کہ بھارتیوں کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچا، دیکھ کر آپ کو آئی سی سی سے ”پیار“ ہو جائے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شائقین کھیل کے میدان میں اپنی ہار پر اس قدر غصے میں آ جاتے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن یہی معاملہ جب کسی اور ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے تو اس قدر شرمناک سلوک اور مذاق کرتے ہیں کہ بے اختیار دل سے دعا نکلتی ہے کہ اگلا میچ ہار ہی جائیں تو بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”آپ کو سب سے زیادہ خطرناک باﺅلر کون سا لگا ؟“ دھونی نے پاکستانی کا نام لے کر بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں، کس کا نام لیا؟ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے پھول جائے گا

یہی معاملہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی ہوا جہاں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 322 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ سٹیڈیم میں موجود افراد نے جب اپنے بلے بازوں کو اس قدر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھا تو ناصرف خوشی مناتے رہے بلکہ چھکا اور چوکا لگنے پر باﺅنڈری کے قریب جانے والے سری لنکن فیلڈرز کا مذاق بھی اڑاتے رہے جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”سری لنکا کے ہاتھوں شکست“میچ سے پہلے ویرات کوہلی کی تقریب میں ایک ایسا شخص شرکت کیلئے پہنچ گیا کہ بھارتی حکومت غصے سے آگ بگولہ ہو گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ میں بھی کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

اب اسے سری لنکن کھلاڑیوں کی خوش قسمتی کہیں یا پھر بھارتی کرکٹ ٹیم کی بدبختی کہ یہ تصویر آئی سی سی کی نظر میں آ گئی اور اس سے بھی بڑھ کر سری لنکا نے انتہائی زبردست اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کر لی۔ بس پھر کیا تھا، آئی سی سی وہ تصویر بغیر کچھ کہے صرف چند ایموجیز کیساتھ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی تو بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور پاکستانیوں کا تو جیسے مزہ ہی دوبالا ہو گیا۔

مزید : کھیل