سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 49 ہزار 527 پوائنٹس پر بند

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 49 ہزار 527 پوائنٹس پر بند
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 49 ہزار 527 پوائنٹس پر بند

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج (جمعہ کو) شدید مندی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 431 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروبار کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 431 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آج ہونے والی کمی کے باعث 100 انڈیکس 49 ہزار 527 پوائنٹس پرآ کر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 کروڑ 93 لاکھ 54 ہزار 220 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5 ارب 25 کروڑ 46 لاکھ 29 ہزار 103 روپے رہی۔

مزید : بزنس