حکومت کشمیریوں کے وکیل ہونے کا کردار ادا کرے ، کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے: مولانا نصر جاوید

حکومت کشمیریوں کے وکیل ہونے کا کردار ادا کرے ، کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ...
حکومت کشمیریوں کے وکیل ہونے کا کردار ادا کرے ، کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے: مولانا نصر جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک آزادی جموں کشمیر اورجماعۃ الدعوة کے مرکزی رہنمامولانا نصر جاوید نے کہاہے کہ نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں،حکومت پاکستان کشمیریوں کے وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے،حافظ محمد سعید ودیگر رہنماﺅں کو بھارتی و امریکی دباﺅ پر نظربند کیا گیا،بھارت نے کشمیرنہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی،پر امن مظاہرین کے خلاف انتہائی خطرناک ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے ان کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

جامع القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید نے سال2017کو کشمیر کا نام کیا اور ملک بھر میں اس حوالہ سے پروگرام جاری ہیں، کشمیر میں خون بہہ رہا ہو تو ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتے ،جب تک اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو وہ جذبات پیش نہ کردیں کہ جن کے ساتھ ان کا دل ٹھنڈا کر دے، دلوں کو اطمینان اللہ تعالیٰ دیتا ہے، آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے،ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جہاں ان کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور یہ پاکستان کی شہ رگ ہے،ہم کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں،تحریک شہداءکے خون کی وجہ سے اٹھی ہے،برہان وانی کی شہادت نے قوم کو نیا جذبہ دیا ہے۔

مولانا نصر جاوید نے کہاکہ بھارت سے دوستی والے رویہ نے مسئلہ کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے، حکمران تحریک آزادی کشمیر کی مدد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں،قائداعظم کی کشمیر پالیسی کو ترک کر دیا گیا ہے، جدوجہد آزادی کشمیر کو دہشت گردی قرار دیاجارہا ہے،کشمیری لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہے ہیں، وہ پاکستانی پرچم میں اپنے بیٹوں کو دفن کر رہے ہیں ا ور حکمران تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سمجھتے ہیں، کشمیریوں سے اصل یکجہتی ان کے خون سے خون ملانااور ان کی مددکرنا ہے۔ 

مزید :

لاہور -