اسلام آ باد میں بھکا ریو ں کیخلا ف کر یک ڈاؤ ن جا ری ،مرد و خواتین اور بچوں سمیت 71 گدا گر گرفتار

اسلام آ باد میں بھکا ریو ں کیخلا ف کر یک ڈاؤ ن جا ری ،مرد و خواتین اور بچوں ...
اسلام آ باد میں بھکا ریو ں کیخلا ف کر یک ڈاؤ ن جا ری ،مرد و خواتین اور بچوں سمیت 71 گدا گر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جا ری، وفاقی پولیس نے گزشتہ دو دنو ں کے دوران بھکا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے71 بھکا ریوں کو   گرفتار کر کے قانو نی کارروائی شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دار الخلافہ میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور بھکاریو ں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لی جارہی ہیؓں ۔دوسری طرف  ا یس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس پیز زون کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت میں

بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے،مسا جد ،امام با ر گا ہو ں ، تجا رتی مراکز پر کو ئی بھکا ری نظر آ ئے تو اس کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جائے۔انہو ں نے افسران کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جائے اور اس کارروائی کو مزید موثر بناتے ہوئے جاری رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف گروپس اور کریمینل گینگز جو کہ ان بھکاریوں کی پشت پناہی اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنے میں ملوث ہیں اور ان بھکاریوں کو مختلف مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ان کے ناپاک عزائم کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ بھکاری بچوں اور بچیوں کو پکڑ کر شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز بھجوایا جائے تاکہ وہاں ان کی تربیت کر کے ان کو ایک عام اور مہذب شہری بنایا جا سکے ۔

مزید :

اسلام آباد -