ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن, 104 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج،110 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن, 104 ...
ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن, 104 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج،110 افراد گرفتار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک  ڈاؤن اور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1311مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر57دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,74,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،104افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر110افراد کو گرفتار کروایا گیا۔58 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : لاہور