شریف براداران نے ترقی کے نام پر لوٹ مارمچارکھی ہے ، عوام ان کے کسی جھا نسے میں نہیں آئیں گے:اعجازچوہدری

شریف براداران نے ترقی کے نام پر لوٹ مارمچارکھی ہے ، عوام ان کے کسی جھا نسے میں ...
شریف براداران نے ترقی کے نام پر لوٹ مارمچارکھی ہے ، عوام ان کے کسی جھا نسے میں نہیں آئیں گے:اعجازچوہدری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف براداران نے ترقی کے نام پر لوٹ مارمچارکھی ہے ، عوام ان کے کسی جھا نسے میں نہیں آئیں گے ، جے آئی ٹی کی تفشیش سے (ن) لیگ کے درباریوں چیخیں نکل رہی ہیں، شریف برادران کو لوٹ ما ر کا حساب دینا ہو گا ۔

این اے 127 سے آئے ہوئے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کر تے ہوئے اعجاز چوہدرینے کہاکہ ناکام حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، نااہل حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجود ملک بھر میں70فیصد سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں، پانامہ چور حکمران کونسی ترقی اور خوشحالی کا ڈھنڈورا پیٹ ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاردگردگی کا پول کھل چکا ہے ،شریف برادران نے اپنے دوراقتدار کے پہلے دن سے لیکر آج تک عوام کی فلاح و بہود کے لیے کچھ نہیں کیا ۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے بھر میں کرپشن اور لوٹ ما ر کا بازار گرم کر رکھا ہے ،صوبہ پنجاب کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، ہسپتالوں کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی ،ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ تک دستیاب نہیں ہیں ، عوام کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں امن وامان کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے ،دن دیہاڑے لوگوں کوسر عام لوٹا جا رہا ہے ، صوبے میں عوام کے جان ومال اورعزت تک محفوظ نہیں ہیں، ہرکوئی اپنے آپ کو غیر محفوط تصور کر ہا ہے ،جو حکومت عوام کو سہولیات اور ان کے جان وما ل کا تحفظ نہیں دے سکتی اس کو اقتدار میں رہنے کا کو ئی حق نہیں ۔

مزید : لاہور