افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران جاوید میانداد نے ایسا کام کردیا کہ بہت سے لوگوں نے ان کا یہ روپ آج سے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا،دیکھ کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران جاوید میانداد نے ایسا کام کردیا کہ بہت سے ...
افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران جاوید میانداد نے ایسا کام کردیا کہ بہت سے لوگوں نے ان کا یہ روپ آج سے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا،دیکھ کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان جاوید میانداد کو عوام ہر دم ایک مختلف انداز میں دیکھتے ہیں، کبھی انہیں گراﺅنڈ میں چھکے مارتے دیکھا جاتا تھا تو کبھی وہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کر رہے ہوتے تھے،لیکن آج ہم آپ کو ان کے جس روپ سے متعارف کرانے جا رہے ہیں وہ شاید آپ نے آج تک نہ دیکھا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سما کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں ان کا یہ نیا روپ سامنے آیا۔ سر پر سفید ٹوپی رکھے ، شلوار قمیض میں ملبوس جاوید میانداد کو دیکھ کر ایک لمحے کیلئے تو گمان ہوتا تھا کہ یہ کوئی کرکٹ سٹار نہیں بلکہ ایک مذہبی رہنما ہے۔ تاہم تھوڑی سی آنکھیں ملنے پر یقین ہوگیا کہ یہی جاوید میانداد ہیں۔ میزبان کی فرمائش پر جاوید میانداد نے پروگرام میں خوبصورت نعتیہ کلام بھی پیش کیا اور یہی ان کا وہ روپ تھا جس سے بہت سے لوگ پہلے نا واقف تھے۔

آپ بھی جاوید میانداد کی آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ سنیں

مزید : کھیل