27 سالہ نوجوان لڑکی کی 63 سالہ ارب پتی سے شادی اور پھر شادی کی پہلی سالگرہ پر ہی بیگم نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ دونوں دنیا بھر میں ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئے

27 سالہ نوجوان لڑکی کی 63 سالہ ارب پتی سے شادی اور پھر شادی کی پہلی سالگرہ پر ہی ...
27 سالہ نوجوان لڑکی کی 63 سالہ ارب پتی سے شادی اور پھر شادی کی پہلی سالگرہ پر ہی بیگم نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ دونوں دنیا بھر میں ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک مالدووا(Moldova)کی 27سال ماڈل زینیا ڈیلی (Xenia Deli)گزشتہ سال اس وقت عالمی میڈیا کی زینت بنی جب اس نے اپنے سے دوگنا سے بھی زائد عمر کے کھرب پتی مصری شخص کے ساتھی شادی کر لی۔ اوسامہ فضی رباہ الشریف نامی اس کاروباری شخص کی عمر 63سال تھی۔ گزشتہ روز ان کی شادی کی پہلی سالگرہ تھی اور زینیا نے یہ سالگرہ کچھ اس طرح منائی ہے کہ ایک بار پھر عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق الشریف ایڈمرل گروپ کا صدر ہے اور اکثر اپنے کاروباری دوروں پر رہتا ہے۔ وہ اس قدر مصروف رہتا ہے کہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر بھی نہیں پہنچ سکا اور زینیا نے اکیلے ہی سالگرہ منائی۔

30 کروڑ روپے لگا کر بنائے گئے اصلی انسان ، یہ لوگ کون ہیں اور ان پر 30 کروڑ روپیہ کیوں خرچ کرنا پڑا ؟ جواب جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
خود آنے کی بجائے الشریف نے زینیا کوخوبصورت غبارے اور پھول بھیجے جن کے ساتھ زینیا نے اکیلے سالگرہ منائی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔اُدھر الشریف نے اپنی بیوی کی ان تصاویر کے ساتھ سالگرہ منائی۔ رپورٹ کے مطابق زینیا شادی کے بعد زیادہ تر وقت اکیلے ہی گزارتی ہے اور اب بھی وہ ماڈلنگ کا پیشہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ معروف گلوکار جسٹن بیبر کے ایک گانے کی ویڈیو میں بھی کام کر چکی ہے۔ زینیا ڈیلی نے کبھی اپنی اور الشریف کی عمر کا فرق چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ شادی کے بعد جب سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو وہ خود تنقید کرنے والوں کو جواب دیتی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -