گھر کے برآمدے میں سوئی خاتون اُٹھی تو سر میں شدید درد، کئی گھنٹے برداشت کے بعد بالآخر ڈاکٹر کے پاس جاپہنچی، ڈاکٹر نے کان میں روشنی ڈالی تو اندر ایسی چیز چلتی نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی اور پھر۔۔۔
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون رات کو گھر کے برآمدے میں سو کر اٹھی تو اس کے سر میں شدید درد ہو رہا تھا۔ کئی گھنٹے برداشت کرنے کے بعد وہ ڈاکٹر کے پاس چلی گئی۔ ڈاکٹر نے جب کان کے اندر روشنی کرکے دیکھا تو ایسی چیز اندر چلتی نظر آ گئی کہ ڈاکٹر کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ہیبل کے علاقے کی رہائشی لکشمی نامی خاتون کے کان میں درد ہوا۔ جب ڈاکٹر نے اس کے کان میں روشنی کرکے دیکھا تو یہ دیکھ کر ششدر رہ گیا کہ اندر ایک مکڑی موجود تھی جو وہاں چل رہی تھی۔
”میں اپنے شوہر کیساتھ موٹر سائیکل پر آ رہی تھی کہ انہوں نے روک کر شوہر کو درخت کیساتھ باندھ کر اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا اور پھر میرے ساتھ۔۔۔“
ڈاکٹر نے جیسے ہی کان میں روشنی کی، مکڑی آرام سے چلتی ہوئی کان سے باہر نکل آئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ”میں برآمدے میں سو کر اٹھی تو لگا جیسے میرے کان میں کوئی چیز داخل ہو گئی ہے۔ میں نے انگلی سے اسے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی۔ آہستہ آہستہ میرے سر میں درد ہونے لگا جو چند گھنٹے میں انتہائی شدید ہو گیا۔“خاتون کا علاج کرنے والے کولمبیا ایشیاءہسپتال کے ڈاکٹر سنتوش شیوا سوامی کا کہنا تھا کہ ”کان میں کوئی بیرونی عنصر داخل ہوجانے کے کئی کیس ہمارے پاس آتے رہتے ہیں لیکن کان میں زندہ مکڑی کا موجود ہونا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ “


