ہوائی جہاز میں زیادہ سفر کرنے والوں کے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بے حد زیادہ ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔ جدید تحقیق میں انتہائی تشویشناک انکشاف سامنے آگیا

ہوائی جہاز میں زیادہ سفر کرنے والوں کے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بے حد زیادہ ...
ہوائی جہاز میں زیادہ سفر کرنے والوں کے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بے حد زیادہ ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔ جدید تحقیق میں انتہائی تشویشناک انکشاف سامنے آگیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی مسافروں کے لیے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ایسا خطرناک انکشاف کر دیا ہے کہ لوگ ہوائی جہاز کے سفر سے ہی گریز کرنے لگیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ’جو لوگ جتنا زیادہ فضائی سفر کرتے ہیں ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے جاتے ہیں۔‘ سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ’ہر بار جب کوئی شخص ہوائی جہاز میں سفر کرتا ہے وہ تابکاری کی زد میں ہوتا ہے۔ اگرچہ تابکاری کی یہ مقدار بہت کم ہوتی ہے لیکن اکثر اس کی زد میں رہنا کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔‘

اگر جہاز کی ٹکٹ بُک کرواتے ہوئے یہ ایک کام کریں تو انتہائی سستی ٹکٹ حاصل کرکے ہزاروں روپے بچاسکتے ہیں، عید سے قبل سفر کی منصوبہ بندی کرتے پاکستانیوں کیلئے انتہائی مفید نسخہ

رپورٹ کے مطابق یہ تابکاری سورج کی شعاعوں سے آتی ہے۔ ہوائی جہاز جتنا بلند ہوتا ہے جائے ہوا کی تہہ پتلی ہوتی جاتی ہے۔ زیادہ بلندی پر ہوا کے مالیکیولز اتنے کم رہ جاتے ہیں کہ ان میں آنے والی تابکاری شعاعوں کو منعکس کرنے کی صلاحیت بہت کم رہ جاتی ہے۔امریکہ کی جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے ہیلتھ فزکس اینڈ ریڈی ایشن پروٹیکشن گریجوایٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ٹموتھی جے جورگنسن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں جہاز کے اندر تابکاری کی الٹراوائلٹ (UV)شعاعوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے برعکس UV-Bشعاعیں جہاز کی شیشے اور پلاسٹک کی کھڑکیوں سے اندر آنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ UV-Aشعاعیں سب سے زیادہ جہاز کے اندر آنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن کی زد میں انسان اکثر رہے تو یہ کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔“

مزید : تعلیم و صحت