لاہورہائی کورٹ نے محکمہ اوقاف کے گریڈ ایک سے 16تک کے 200سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنے کاحکم دے دیا

لاہورہائی کورٹ نے محکمہ اوقاف کے گریڈ ایک سے 16تک کے 200سے زائد ڈیلی ...
لاہورہائی کورٹ نے محکمہ اوقاف کے گریڈ ایک سے 16تک کے 200سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنے کاحکم دے دیا

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائی کورٹ نے محکمہ اوقاف کے گریڈ ایک سے 16تک کے 200سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل افسروں کو ایک ایڈوانس انکریمنٹ دینے اور اپ گریڈیشن کے ہائی کورٹ کے انتظامی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

جسٹس محمد قاسم خان نے محمد اشرف سمیت محکمہ اوقاف کے دیگرملازمین کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے میاں بلال بشیرایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزارعرصہ دراز سے محکمہ اوقاف کے ایڈمن ونگ میں ڈیلی ویجز ملازمین کی حیثیت سےکام کررہے ہیں۔ حکومت کی مستقل کرنے کی پالیسی کے تحت محکمہ اوقاف کے مذہبی امورونگ کے575ملازمین کومستقل کردیاگیا جبکہ درخواست گزاروں کونظراندازکردیاگیا۔ وکیل کامزیدکہناتھا کہ بعض ملازمین کومستقل کرنا جبکہ بعض کو نظرانداز کردینا ان سے امتیازی سلوک ہے۔ درخواست گزارروں کےوکیل نےاستدعا کی کہ عدالت انہیں مستقل کرنے کاحکم دے۔سرکاری وکیل نے اس درخواست کی مخالفت کرتےہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت محکمہ اوقاف کے مذہبی امورونگ کےڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیاگیا جس کے بعد حکومت نے پالیسی تبدیل کردی تھی،اب صرف کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ پالیسی کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواستیں منظورکرتے ہوئے ڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : لاہور