بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے: پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اقوام متحدہ ...
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے: پاکستان

  


جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے فرخ عامل نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ معصوم طلبہ وطالبات کو پیلٹ گنوں کے ذریعے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے، مودی حکومت کی جانب سے وادی میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش سوالیہ نشان ہے، ادارے کو نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

نواز ، پیوٹن ملاقات آستانہ میں جاری، معاشی اور سیکورٹی تعاون پر گفتگو

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا35واں اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا جس میں یو این او میں پاکستان کے مستقل نمائندے فرخ عامل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت پر فوری طورپر مقبوضہ کشمیر میں خونریزی بند کرنے کیلئے دباﺅ ڈالے۔ بھارتی حکومت کوکشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو قبول کرناچاہیے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ بھارت نے خود یو این او میں کشمیریوں کے حق خود اردایت کو تسلیم کیا ہے اور ادارے کی اس حوالے سے قراردادیں بھی موجود ہیں۔

فرخ عامل کا مزید کہنا تھاکہ بھارت بلوچستان میں مشکوک سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے معاملات میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے، اس حوالے سے پاکستان نے اقوام متحدہ میں ثبوت بھی دے رکھے ہیں ، اقوام متحدہ ذمہ داران کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید : قومی /اہم خبریں