ڈرگ کورٹ:گنجے سروں پر بال لگانے والے 2جعلی ڈاکٹر زکو3،3ماہ قید کی سزا سناد گئی

ڈرگ کورٹ:گنجے سروں پر بال لگانے والے 2جعلی ڈاکٹر زکو3،3ماہ قید کی سزا سناد گئی
ڈرگ کورٹ:گنجے سروں پر بال لگانے والے 2جعلی ڈاکٹر زکو3،3ماہ قید کی سزا سناد گئی

  


لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے گنجے سروں پر بال لگا کر دینے والے خودساختہ 2ڈاکٹر زسرداراحمد اور علی رضا کو 3،3ماہ قید اورمجموعی طور پر30ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔

پاناماکیس میں مرضی کے خلاف فیصلہ آیا تو مسلم لیگ (ن)سپریم کورٹ پر حملہ کر سکتی ہے:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

ڈرگ کورٹ کی عدالت میں داتا گنج بخش ٹاون کے ڈرگ انسپکٹر نے سمن آباد میں سروں پر بال لگانے کا جھاسنہ دے کررقم ہتھیانے والے دو خودساختہ ڈاکٹروں علی رضا اور سردار احمد کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا،عدالت نے سماعت کے بعد مذکورہ دونوں خود ساختہ ڈاکٹروں کو 3،3ماہ قید اور 15،15ہزار روپے جرمانے کی سزا کاسنایا ہے ،مذکورہ مجرموں کے خلاف عدالت کو بتایاگیا کہ علاقے کے لوگوں نے شکایت کی تھی کہ دونوں کے پاس کوئی لائسنس نہیں اور وہ بغیر لائسنس کے لوگوں کے سروں پر بال لگا رہے ہیں۔

مزید : لاہور