جعلی پرائز بانڈ چھاپنے والے 4 ملزم 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

جعلی پرائز بانڈ چھاپنے والے 4 ملزم 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
جعلی پرائز بانڈ چھاپنے والے 4 ملزم 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی پرائز بانڈ چھاپنے والے 4 ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف مقدمہ کی تحقیقات مکمل کر کے چالان 23جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ۔

پاناماکیس میں مرضی کے خلاف فیصلہ آیا تو مسلم لیگ (ن)سپریم کورٹ پر حملہ کر سکتی ہے:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزموں ذوالفقار، رانا ندیم، آصف، یوسف کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے مدعی مقدمہ کو 15ہزار مالیت کے 100 عدد پرائزبانڈ دیئے اور ملزموں سے 15ہزار مالیت کے 50جعلی پرائز بانڈ برآمد بھی کئے گئے ہیں جبکہ ملزموں کے اکاﺅنٹ سے 13لاکھ 14ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کے دوران پرنٹنگ پریس بھی برآمد کیا جا چکا ہے اور ملزموں سے مقدمہ کی تفتیش کے لئے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جعلی پرائز بانڈ چھانے والے 4ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزموں کے خلاف مقدمہ کی تحقیقات مکمل کر کے چالان 23جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : لاہور