نیب کا چیئرمین بن کر بی زیڈ یوکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

نیب کا چیئرمین بن کر بی زیڈ یوکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بلیک میل کرنے والے ملزم ...
نیب کا چیئرمین بن کر بی زیڈ یوکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیب کا چیئرمین بن کر بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کر دی .ج

پاناماکیس میں مرضی کے خلاف فیصلہ آیا تو مسلم لیگ (ن)سپریم کورٹ پر حملہ کر سکتی ہے:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

وڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم بشارت عزیز کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ملزم سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ملزم سے ڈیجیٹل میڈیا بھی برآمد ہو چکا ہے ،ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے خود کو نیب کا چیئرمین ظاہر کر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق کے خلاف ای میل کیں اور بے بنیاد الزامات بھی عائدکئے جبکہ ملزم بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر شفیق کو ای میل کے ذریعے بلیک میل بھی کرتا رہا ہے، تفتیشی افسر نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور دوران تفتیش ملزم کے ساتھی شاہد کا بھی انکشاف ہوا ہے ،ملزم کے ساتھی شاہد کی گرفتاری اور ملزم سے لیپ ٹاپ اور ای میل اکاﺅنٹ سے متعلق تفتیش کرنے کے لئے ملزم کا مزید 11روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نیب کا چیئرمین بن کر بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -