بھارتی پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ،وہاں سے بالی ووڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بیٹی گرفتار , ایسا انکشاف کہ پولیس اہلکاروں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

بھارتی پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ،وہاں سے بالی ووڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ...
بھارتی پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ،وہاں سے بالی ووڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بیٹی گرفتار , ایسا انکشاف کہ پولیس اہلکاروں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی علاقے مانی کپور کے علاقے میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر پولیس نے قحبہ خانہ پکڑ لیا ہے جس میں ایک بھارتی فلموں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بیٹی کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک کثیر منزلہ بلڈنگ کے فلیٹ سے پولیس نے تین خواتین شکیلہ شیخ، پشپلتا اور مارگیٹ  کو گرفتار کیا ہے ،جو کہ 16،18اور 28 سال کی تین خواتین سے جسم فروشی کرواہی رہی تھیں ۔ان میں سے ایک لڑکی نے گرفتاری کے دوران خود کو بالی ووڈ کے ایک ڈائریکٹر کی بیٹی بتایاہے ۔لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی کے والد بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرتے ہیں ۔ پولیس نے خواتین کے چنگل سے جن تین لڑکیوں کو چھڑایا ہے، ان میں سے 16 سال کی لڑکی 10 ویں پاس، 28 سال کی بیوہ ہے ۔جبکہ 18 سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ ڈائریکٹر کی بیٹی ہے اور کچھ دنوں پہلے ہی اس کی سگائی ہوئی ہے۔دس ویں پاس لڑکی کا کہناہے کہ اس کی والدہ نے اسے زبردستی اس کام میں دھکیلا ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ یہ قحبہ خانہ واٹس ایپ اور موبائل میسجز کے ذریعے چلایا جارہاتھا ۔