عمران خان جے آئی ٹی کے خود ساختہ ترجمان ہیں، انہوں نے ٹیم کو متنازعہ بنایا ہے: مریم اورنگزیب

عمران خان جے آئی ٹی کے خود ساختہ ترجمان ہیں، انہوں نے ٹیم کو متنازعہ بنایا ہے: ...
عمران خان جے آئی ٹی کے خود ساختہ ترجمان ہیں، انہوں نے ٹیم کو متنازعہ بنایا ہے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بیان بازی کے باعث جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا دیا ہے، خان صاحب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے خود ساختہ ترجمان بن گئے ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے: پاکستان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے فارغ ہو چکے ہیں ۔ الزام تراشی کرنے والے عمران خان پارلیمنٹ حملے کے مرتکب ہوئے ہیں ،شریف خاندان نے جے آئی ٹی کے تحقیقاتی عمل کا حصہ بن کر سنجیدگی ظاہر کی ہے جبکہ عمران خان نواز شریف کے لئے نہیں خود اپنی جماعت کے لئے خطرناک ہیں۔ الزام تراشی کے سہارے عمران خان کی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔عوام آئندہ انتخابات میں عمران خان کی بچگانہ سیاست کو مسترد کردیں گے۔

مزید :

قومی -