TPL ٹریکر لمٹیڈ نے پنجاب ایمرجنسی سروس (PES)کا’’ریسکیو 1122‘‘ ٹینڈر حاصل کر لیا

TPL ٹریکر لمٹیڈ نے پنجاب ایمرجنسی سروس (PES)کا’’ریسکیو 1122‘‘ ٹینڈر حاصل کر لیا

لاہور(پ ر)ملک کی سب سے بڑی ٹریکنگ اور فلیٹ منیجمنٹ کمپنی ، TPL ٹریکر لمٹیڈ نے حال ہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس (PES) - ’’ریسکیو1122‘‘ کا ٹینڈ حاصل کر لیا ہے۔اس ٹینڈر کے نتیجہ میں TPLٹریکرلمٹیڈ 1,555گاڑیوں اور 900 موٹر بائیکس ایمبولینسوں کو فلیٹ منیجمنٹ کا سولوشن فراہم کرے گا۔پنجاب ایمرجنسی سروس پورے پنجاب میں ہیلتھ کیئر ریسپانس سروسز فراہم کرنے والا ممتازادارہ ہے جس کے پاس ہنگامی بنیادوں پر انسانی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایمبولینسوں کا سب سے بڑا فلیٹ ہے۔TPLٹریکر لمٹیڈ کا فلیٹ منیجمنٹ سولوشن GPSٹریکنگ سافٹوئیر کی مدد سے کام کرتا ہے اور اس کے درست نقشے PESکو اس قابل بنائیں گے کہ وہ ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر مریضوں تک پہنچ سکیں اور ان کے تحفظ اور بہتری کو یقینی بنا سکیں۔ ایمبولینسوں کی رئیل ٹائم ٹریکنگ کی مدد سے ڈسپیچرز کو گاڑیوں کے مقامات جاننے کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ TPLٹریکر کا GPS ٹریکنگ سافٹوئیر انہیں فوری طور پر ایمرجنسی کے مقام سے قریب ترین دستیاب ایمبولینس کے بارے میں معلومات مہیا کرے گا۔ اس کے علاوہ، TPLٹریکرجیو-فینسنگ، ایس ایم ایس الرٹس اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق تیار کردہ ڈیش بورڈ بھی فراہم کرے گا جس کے ذریعے فیول اور روٹ کے بہترین استعمال اور ڈرائیور کے روئیے کے بارے میں معلوما ت فراہم ہو سکیں گے۔یہ سولوشن بعض دیگر سروسز بھی فراہم کرے گا جس میں ایمبولینس میں موجود آلات کی کیفیت معلوم کی جا سکے گی اور 1122ایمبولینسوں کے اضافی سیفٹی فیچرز مہیا کیے جائیں گے۔TPLٹریکر لمٹیڈ اور پنجاب ایمرجنسی سروس کے درمیان تعلقات 2008میں اس وقت قائم ہوئے جب TPLٹریکرلمٹیڈ پنجاب ایمرجنسی سروس کو ٹریکنگ سروسز فراہم کرنے والا پہلا ادارہ تھا۔TPLٹریکر لمٹیڈکے چیف آپریٹنگ آفیسر، سرور علی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم پنجاب ایمرجنسی سروس (PES) کی ریسکیو 1122کے پارٹنر ہیں جن کا مشن پورے پنجاب میں بہترین ریسکیو سروسز فراہم کرنا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ہمیشہ ہمارے بہت قریب رہا ہے اور ہم ان کو ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ان کے ایمبولینس آپریشنز کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے۔ TPL نے اپنے کسٹمرز کو ہمیشہ بہترین ٹیکنالوجی پر مشتمل سولوشن فراہم کیے ہیں اور اس ٹینڈر کا ملنا TPLٹریکر کی خدمات پراعتماد کی علامت ہے۔‘‘

مزید : علاقائی