صومالیہ کے سیاسی اتحاد کو شدید خطرات لاحق ہیں: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا انتباہ

صومالیہ کے سیاسی اتحاد کو شدید خطرات لاحق ہیں: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ...
صومالیہ کے سیاسی اتحاد کو شدید خطرات لاحق ہیں: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ افراتفری کے شکار ملک صومالیہ کی سیاسی وحدت کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل نے افریقی ملک صومالیہ میں جہادی تنظیم الشباب کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں تسلسل پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ الشباب نامی جہادی تنظیم دہشت گردانہ کارروائیوں کے اپنے سلسلے کو دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت موغادیشو تک لے آئی ہے۔ اس کے کئی حملوں میں سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ صومالیہ سن 1991 سے ڈکٹیٹر سید بارے کے زوال کے بعد سے انتشار اور عدم سلامتی کا شکار ہے۔