علی محمد خان کے علاوہ ابھی تک پی ٹی آئی کے کن کن بڑے رہنماﺅں کو ٹکٹ نہیں ملا ؟ نام سامنے آ گئے

علی محمد خان کے علاوہ ابھی تک پی ٹی آئی کے کن کن بڑے رہنماﺅں کو ٹکٹ نہیں ملا ؟ ...
علی محمد خان کے علاوہ ابھی تک پی ٹی آئی کے کن کن بڑے رہنماﺅں کو ٹکٹ نہیں ملا ؟ نام سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پی ٹی آئی کئی اہم رہنماﺅں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیاہے تاہم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ابھی کچھ ٹکٹ جاری کرنا رہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں علی محمد خان کا نام شامل نہیں ہے اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں اپنی لیڈر شپ پر اعتماد ہے اور وہ اپنے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کرے گی ۔ تاہم ان کے علاوہ ابھی تک کراچی سے پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما فیصل واوڈا ، فردوس عاشق اعوان اور شہریار آفریدی کو تاحال ٹکٹ جاری نہیں کیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماﺅں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیاہے ان کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اپنے رہنماﺅں کے حق میں باہر بھی آ رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -