سونف کی کٹائی گچھوں میں دانے زردی مائل ہونے پر کریں،زرعی ماہرین

سونف کی کٹائی گچھوں میں دانے زردی مائل ہونے پر کریں،زرعی ماہرین

لاہور(کامرس رپورٹر)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کرچکاہو اور گچھوں میں دانے زردی مائل ہوجائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سونف کا پودا جھاڑی نماہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچا ہوتاہے۔

مزید : کامرس