مشہور فلم ’’دی میسج‘‘ کی پہلی بار سعودی عرب میں نمائش

مشہور فلم ’’دی میسج‘‘ کی پہلی بار سعودی عرب میں نمائش
مشہور فلم ’’دی میسج‘‘ کی پہلی بار سعودی عرب میں نمائش

نیویارک(آئی این پی)1976میں ریلیز ہونے والی مشہور آسکر نومینیٹیڈ فلم ’دی مسیج‘ کی اب پہلی بار سعودی عرب میں بھی نمائش کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہدایت کار مصطفیٰ اکاد کی اس فلم میں ظہور اسلام کے وقت کی عکاسی کی گئی ہے جس نے دنیا بھر میں خوب کامیابی حاصل کی۔یہ فلم اب عید الفطر کے موقع پر ریاض پارک کے ’’ Vox ‘‘ سنیما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جسے سعودی سنسر بورڈ نے نمائش کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 1976میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو اس وقت سعودی عرب میں بین کر دیا گیا تھا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...