سیاسی پارٹیاں کاروباری مواقع کے حوالے سے اپنا منشور بتائیں، لاہور بزنسمین فرنٹ

سیاسی پارٹیاں کاروباری مواقع کے حوالے سے اپنا منشور بتائیں، لاہور بزنسمین ...

ہور(کامرس رپورٹر)لاہور بزنسمین فرنٹ کے چیئر مین محمد امجد چوہدری اور سینئر رہنماء سردار اعثمان غنی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والی تمام بری سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پارٹی منشور میں آئیندہ حکومتی مدت میں کتنے کاروباری مواقع پیدا کئے جائیں گے کہ بارے میں کاروباری برادری کو اپنے ایجنڈہ کے بارے میں واضع کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور نئے کاروباری مواقعوں کا پیدہ کرنا ہی پاکستان کو فیل اسٹیٹ سے بچانے کا واحد حل ہواور آنے والے الیکشن میں صرف وہی سیاسی پارٹیاں عوام کے اعتماد کو حاصل کر سکیں گی جن کہ پاس ٹھوس بزنس پالیسی اور معاشی ایجینڈاہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا خواب تب ھی شرمندہ تعبیر ھو سکتا ھے کہ جب آنے والی حکومت کے پاس ٹھوس معاشی پالیسی ھو اور عوام کے پاس کاروباری مواقع موجود ہوں۔

لاھور بزنسمین فرنٹ نے اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیتے ھووے کہا کہ وہ انتہائی تندھی سے اپنے معاشی ایجنڈہ کو منشور کا حصہ بناتے ہوئے تمام ٹریڈ باڈیز کے پاس لیکر جائیں تاکہ بزنس کمیونٹی کا اعتماد حاصل کر سکیں۔لاھور بزنسمین فرنٹ نے (ایف پی سی سی آئی) ، چمبرز بشمول سیکٹر ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس قسم کی تجویز تمام سیاسی پارٹیوں کے سامنے مطالبہ کی صورت میں لیکر آئیں تاکہ آنے والے سالوں میں ملک میں کاروباری سرگرمؤں کا تحفظ ہو سکے۔

مزید : کامرس