ٹی پی ایل میپس نے واٹ تھری ورڈز کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کردئیے

ٹی پی ایل میپس نے واٹ تھری ورڈز کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کردئیے

کراچی (اکنامک رپورٹر)ڈیجیٹل میپنگ کی کمپنی ٹی پی ایل میپس نے لوکیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی واٹ تھری ورڈز کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پردستخط کردئیے ہیں۔دونوں کمپنیوں کے مشترکہ بیان کے مطابق مفاہمت کی دستاویز کے تحت دونوں کمپنیاں ڈیجیٹل میپنگ اورلوکیشن ٹینکنالوجی کا نظام متعارف کرانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کویقینی بنائیگی۔ لوکیشن ٹینکنالوجی کے صارفین کو اپنے مقا مات پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

مزید : کامرس