ڈرامہ ’’عیدکے شہزادے ‘‘کی تعارفی تقریب کا انعقاد

ڈرامہ ’’عیدکے شہزادے ‘‘کی تعارفی تقریب کا انعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر و آرگنائزر شہزاد عالم نے کہا عیدالفطر پرپیش کئے جانے والے ڈرامے عیدکے شہزادے کے ذریعے ایک عرصہ بعد انٹرنیشنل شہرت یافتہ ڈرامہ رائٹر و ہدایتکار کنور خورشید کی واپسی ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ شب کراچی آرٹس کونسل میں ڈرامے عید کے شہزادے کی تعارفی تقریب وافطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈرامہ پروڈیوسر محمد اقبال لطیف ، شکیل صدیقی ، رؤف لالہ ،سلیم آفریدی،عرفان ملک، علی حسن،ہدایتکار کنورخورشید،میوزیشن مجتبیٰ ،یعقوب نور ، نعمان خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔شہزاد عالم نے کہا ڈرامے ہر عید پر ہوتے ہیں لیکن کافی عرصے کے بعد ایک اچھی ٹیم کیساتھ ڈرامہ ہو رہا ہے اور ہم اپنے ساتھیوں لیاقت سولجر، شہنازصدیقی،سکندرصنم، شاہ جہاں مرزاکو نہیں بھول سکتے ہیں۔اقبال لطیف نے کہا ایک ساتھ بیٹھ کر تھیٹر کی بہتری کیلئے کام کرنا خوش آئند ہے۔

تقریب میں مہک نور، حسن ، ماجد ڈیکو، تبو، حنا ملک، شاہدہ ملک، شاہدہ مرتضیٰ، وکیل فاروقی، یونس میمن، عامر ریمبو، آغا افسر، ظہیر عالم ، و دیگر نے شرکت کی۔

مزید : کلچر