ٹیلی فلم ’’ڈنو کی دلہنیا‘‘ مکمل، عید پرنجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگی

ٹیلی فلم ’’ڈنو کی دلہنیا‘‘ مکمل، عید پرنجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگی
ٹیلی فلم ’’ڈنو کی دلہنیا‘‘ مکمل، عید پرنجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی فلم ’’ڈنو کی دلہنیا‘‘کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں،ٹیلی فلم نجی ٹی وی سے عید الفطر پر پیش کی جائے گی، سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کی شاہکار ٹیلی فلم میں سپرہٹ ڈرامہ ’’خانی‘‘کے سپرہٹ مرکزی کردار ثنا جاوید اور فیروز خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ڈینو کی دلہنیا ٹیلی فلم معروف پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی مشترکہ پیش کش ہے جس کی ہدایات2016میں فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘کی کامیاب ریلیز کے بعد چھوٹی سکرین کااک بار پھر رخ کرنے والی معروف ہدایت کارہ مہرین جبار نے دیں ہیں، یاد رہے کہ مہرین جبار پاکستان میں سب سے پہلے مزاحیہ ٹیلی ویژن فلم کے لیے اپنے واضح نقطہ نظر کے ساتھ پہچانی جاتی ہیں۔ ڈینو کی دلہنیا کی کہانی معروف مزاحیہ پروگرام ’’ہم سب امید سے ہیں‘‘ کے خالق ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں فیروز خان اور ثنا جاوید نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ دیگر کرداروں میں شمیم ہلالی اور علی انصاری شامل ہیں۔سیونتھ اسکائی کی شاہکار ٹیلی فلم اس عید الفطر پر پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -