گلوکار رضا حسین کی پہلی ویڈیو ’’گزشتہ دنوں‘‘ ریلیز

گلوکار رضا حسین کی پہلی ویڈیو ’’گزشتہ دنوں‘‘ ریلیز
گلوکار رضا حسین کی پہلی ویڈیو ’’گزشتہ دنوں‘‘ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار رضا حسین کی پہلی وڈیو گزشتہ دنوں ریلیز کردی گئی جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔رضا حسین کی آواز میں گائی ہوئی حمد’’تو رحیم ہے تو کریم ہے‘‘کی وڈیو کے ڈائریکٹر سونو خان ہیں جنہوں نے نہایت خوبصورت انداز سے وڈیو شوٹ کی ہے۔رضا حسین قطر میں پیدا ہوئے لیکن موسیقی کی تربیت انہوں نے استاد حسین بخش گلو سے حاصل کی۔وہ گلوکار ہری ہرن اور ریچا شرما کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں جبکہ سب سے بڑھ کر ان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز یہ ہے کہ آشا بھوسلے جیسی گلوکارہ نے ان کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت آواز کے مالک ہیں اور ان کی آواز کشورکمار جیسی لگتی ہے۔رضا حسین اب پاکستان میں بھی کئی پراجیکٹ کررہے ہیں۔وہ فلم’’ابتدا‘‘کے میوزک ڈائریکٹر ہیں جبکہ اداکار کی حیثیت سے ان کی فلم’’sand‘‘ بھی عنقریب ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید : کلچر