پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز سجل علی کو فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند

پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز سجل علی کو فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند
پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز سجل علی کو فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند

  

لاہور(فلم رپورٹر)بہت سے پاکستانی پروڈیوسر اور ڈائریکٹراداکارہ و ماڈل سجل علی کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں جس کے لئے وہ ان سے رابطہ بھی کرتے ہیں لیکن سجل علی حال ہی میں کئی فلموں کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے سجل علی نے ایک مشہور چینل کی فلم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ یاد رہے کہ سجل علی نے پاکستان میں فلم’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘اور بھارت میں’’مام‘‘ کی تھی ۔ان دونوں فلموں میں ان کی پرفارمنس پسند کی گئی۔

لیکن فی الحال وہ مزید فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہیں تاہم ٹی وی پر وہ مسلسل کام کررہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

مزید : کلچر