فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہونگے:سلیم خان

فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہونگے:سلیم خان
فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہونگے:سلیم خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل سلیم خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے ۔ سلیم خان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لئے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لئے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لئے جد و جہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لئے اچھا نہیں ہے ۔

مزید : کلچر