بھارت،منی بس سٹرک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،10 افراد ہلا ک

بھارت،منی بس سٹرک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،10 افراد ہلا ک
بھارت،منی بس سٹرک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،10 افراد ہلا ک

  

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر منی بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسک ضلع میں حادثہ اس وقت پیش آیاجب عقیدت مندوں کا ایک گروپ مدھیہ پردیش میں اونکاریشور مہاکالیشور کے درشن کے بعد اجین سے منی بس سے ممبئی واپس آرہاتھا۔اس دوران چندواڑ کے نزدیک منی بس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ ریت سے لدے ٹرک سے ٹکراگئی۔حادثہ میں 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ۔منی بس میں سوار تمام افرادکا تعلق ممبئی سے ہے۔تاہم حادثے میں لاشوں اور زخمیوں کو ناسک کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کرایا دیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی