نئی ڈرامہ سیریل ’’خود پرست‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

نئی ڈرامہ سیریل ’’خود پرست‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

لاہور(فلم رپورٹر)بگ بینگ پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کا ورکنگ ٹائٹل’’خود پرست‘‘رکھا گیا ہے جس میں اداکارہ اسما عباس منفرد کردار کررہی ہیں جس کے بارے میں خود ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعی روٹین سے یکسر مختلف کردار ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ،اسماء عباس،رمشا خان،ساجدہ سید،حسن احمد اور سیفی حسن شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی سنار فیملی کے گرد گھومتی ہیں جس کی سربراہ اسما عباس ہیں جو نہایت مذہبی قسم کی عورت ہیں لیکن ان کے دونوں بیٹے حسن احمد اور شہزاد شیخ نہایت عیاش طبیعت کے مالک ہیں جس سے ان کی فیملی کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عابس رضا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سیریل کو عنقریب آن ائر کردیا جائے گا۔اسما عباس نے بتایا کہ میرا کردار تو اچھا ہے ہی لیکن اس کے ساتھ کہانی اور ڈائیلاگ بھی بہت اچھے ہیں۔ جسے نوجوان رائٹرنے زنجبیل عاصم کی زیر نگرانی لکھا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈرامہ سیریل’’کوئی چاند رکھ میری اس شام پر‘‘بھی کررہی ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...