تعلیم ہمارے بچوں کو ہنر مند اور قابل بناتی ہے،رزینہ عالم

تعلیم ہمارے بچوں کو ہنر مند اور قابل بناتی ہے،رزینہ عالم

لاہور (سٹی رپورٹر)نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ(این اسی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن اورسابق سینیٹررزینہ عالم نے کہاہے کہ تعلیم ہمارے بچوں کو ہنر مند، قابل اور صاحب علم شہری بننے میں مدد دے گی ، این سی ایچ ڈی کا بنیادی مقصد وژن 2025 اور ایس ڈی جی4-کے تعلیمی اہداف کے حصول میں حکومت کو تعاون فراہم کرناہے ۔کمیشن کے سینئر عہدیداران ، ماہرین تعلیم اور غیر رسمی تعلیم کے ماہرین سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ تعلیم ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، تعلیمی اعدادو شمار کے مطابق سکولوں سے باہر لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کی نسبت زیادہ ہے حالانکہ ملک کی آبادی میں عورتوں کی تعداد 51%ہے ۔اس وقت ملک میں 40فیصد بچے، جن کی عمر (5سے 16)سال ہے، سکول نہیں جا رہے ہیں ،خواندگی کی 90 فیصد شرح کے حصول کیلئے ہمیں بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناخواندگی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، ملک کے دیہی علاقوں میں تعلیم بالغاں پروگرام اور یونیورسل پرائمری پروگرام ، جس میں تمام چھوٹے بچوں کا سکولوں میں داخلے کو یقینی بناناہے ، کے ذریعے این سی ایچ ڈی معاونت فراہم کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دوسری طرف ہمارا خواندگی پروگرام جیلوں میں چل رہے ہیں تاکہ قیدی تعلیم یافتہ ہو کر بہتر زندگی گزار سکیں اس کے علاوہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائمری تعلیم دی جارہی ہے تاکہ انکو قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے۔اس وقت اسلام آبادمیں غیر رسمی تعلیم پر ایک قومی تربیتی ادارہ قائم کیا جا چکا ہے۔

رزینہ عالم

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...