بلدیاتی اداروں کے سیکرٹریز کو ترقی دینے کی سمری منظور

بلدیاتی اداروں کے سیکرٹریز کو ترقی دینے کی سمری منظور

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے سیکرٹریوں کی اپ گریڈ یشن کی منظوری دیدی گئی ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو منظور کرلیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر کی یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو گریڈ سات سے گریڈ گیارہ میں اور گریڈ گیارہ رکھنے والے سیکرٹری گریڈ چودہ میں ترقیاں دیدی جائیں گی۔اپ گریڈیشن کی خبر ملتے ہی سیکرٹریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔سیکرٹریوں کا کہنا ہے کہ اب ہم مزید محنت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1