جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملکی ترقی جڑی ہو ئی ہے،تمکین آفتاب ملک

جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملکی ترقی جڑی ہو ئی ہے،تمکین آفتاب ملک

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے۔شریف خاندان کی بادشاہت کے خاتمے پر لوگوں نے شکرانے کی نفل ادا کیے اب عوام کو اپنے نمائندے ایسے منتخب کرنے چاہیے جو چور ڈاکو نہ ہو بلکہ ان کے حقوق کا تحفظ کریں۔گزشتہ پانچ سال سے ملک پر کرپٹ حکمرانوں کا قبضہ تھا جہنوں نے اپنے جیبیں بھرنے کیلئے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا 2018کا سال شریف فیملی کیلئے سیاست میں آخری سال ہو گا اس کے بعد یہ لوگ باقی عمر جیل میں گزاریں گے ۔680ارب کی بچت کرنے والے نام نہاد خادم اعلیٰ کی 56کمپنیوں نے کئی اربوں روپے قوم کے لوٹ لیے ۔اگر پہلی مرتبہ اداروں نے کام کرنا شروع کیا ہے تو یہ لوگ اس کو انتقامی کارروائی کا نام دے رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...