کالا باغ ڈیم ہر پاکستانی کی آواز ، چیف جسٹس فوج کی نگرانی میں میں شروع کرائیں ، عبدالحق اعوان
لاہور (سٹی رپورٹر ) کالاباغ ڈیم اس وقت ہر پاکستانی کی آواز ہے اور ہر پاکستانی کو اس کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ملت پارٹی محمد عبدالحق اعوان نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں جہاں جہاں ڈیم بن سکتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے کے ساتھ کالاباغ ڈیم بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔ کیوں کہ ڈیم ہوں گے تو ہم بجلی پیدا کر سکیں گے اور پانی جمع کر سکیں گے اگر ملک کو پانی و بجلی جیسے سنگین بحران سے نکالنا ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نوٹس لیں اور فوج کی نگرانی میں اس کو مکمل کیا جائے۔